مہیش بھٹ نے بھارتی میڈیا کو کس چیز سے تشبیہہ دے دی جان کر آپ حیران ھو جائیں گے؟ بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بٹ نے اشتعال انگیزی پھیلانے والے بھارتی میڈیا کی مثال دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ۔ تصویر کا ایک رُخ یہ دکھایا جا رہا ہے جس میں خونخوار شیر ایک آدمی پر حملہ آور ہے اور لوگوں کا ایک ہجوم یہ مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہو رہا ہے ، لیکن تصویر کا دوسرا رُخ دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ دراصل آدمی نے شیر پر خنجر سے وار کیا ہے جس وجہ سے شیر غرارہا ہے۔
مہیش بھٹ نے اس تصویر سے عوام کو یہی بتانے کی کوشش کی ہے کہ، بھارت نے کس طرح تصویر کا ایک رُخ دکھا کر عوام میں پاکستان کے لیے نفرت اور جنگی جنون پیدا کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ پر پوری دنیا نے ہی نہیں بلکہ اُن کی اپنی عوام نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔