پاکستانی خبریں

بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنے فوجیوں کوبھی نہ بخشا

بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کیلئے اپنے فوجیوں کوبھی نہ بخشا، پلوامہ حملے کا الزام دہشت گردوں پر عائد کرنے والی بی جے پی حکومت کا بھانڈا پھوٹ گیا، جب بی جے پی کےسابق رہنما اوی دندیا نے ایک آڈیو لیک کردی جس میں بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سربراہ پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے سنائی دیے، آڈیو میں پہلے شخص جس کا تعلق بی جے پی سے ہےکا کہناتھاکہ ملک کے عوام کو گمراہ کیا جاسکتا ہے،انتخابات میں کامیابی کیلئے جنگ کرانے کی ضرورت ہے جس پر شریک خاتون نے سوال کیاکہ آپ کے کہنے سے ایسے کیسے ہوجائے گا اور بغیر کسی وجہ کہ آپ یہ کیسے کرسکتے ہیں؟ اس پر آڈیو میں موجود تیسرا شخص کہتاہےکہ ’’جوانوں کے سوال پر ہماری عوام بہت ہی حساس ہیں ۔اس موقع پر شریک خاتون پھر کہتی ہیں کہ ہاں تو بھارتی فوجیوں کوہلاک کروانا ہے؟ ایک دو سے کچھ بھی نہیں ہوگا۔آڈیو میں دوسرے شخص نے پھر کہا کہ سیاست کے لئے آپ جنگ کرانا چاہتے ہیں تو ایک کام کرتے ہیں کشمیر میں کشمیر کے آس پاسہی کہیں کرواتے ہیں۔ جس پر تیسرے شخص نے کہا کہ’’ چیک پوسٹ‘‘؟ اس پر خاتون کا کہنا تھا کہ دھماکہ کرینگے کسی چھاونی پر یاسی آر بی ایس پر 150جوان مریں گے توملک کے سارےعام ایک جگہ ہوجائیں گے ۔ تیسرے شخص کا پھر کہنا تھاکہ بہادر جوانوں کی ہلاکت پر اس طرح کی سیاست ہونا چاہیے، یہ بہت پریکٹیکل ہےاور اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔اس موقع پر خاتون نے کہا کہ جوانوں کو مروانا مجھے سمجھ نہیں آرہا ویسے آپ چاہتے ہیں تو دھماکہ کروادینگے، سو پچاس جوان مریں گے ویسے بھی گاندھی جی کہتے ہیں ’’ جوان سہنا میں بھرتی ہوتا ہے شہید ہونے کے لئے‘‘ لیکن دشمن کے ساتھ اب آپ لوگ ہی دشمن بنے ہوئے ہیں فوج کے اب اور کیا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر خاتون نے کہا کہ مجھے بحث نہیں کرنی ،کام کر دیں گے پیسے بھجوا دیجئے گا اور12،13 فروری تک یہ سارا کچھ کام تمام کر کے آپ کو میسج کرتی ہوں، پیسے بھیجوا دیجئے گا ۔ آڈیو لیک کرنے والے سابق بی جے پی رہنما کا کہناتھا کہ ابھی بھی بہت لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ یہ فرضی ہے جھوٹ ہے لیکن میں اوپن چیلنج کرتا ہوں آپ کے سیاستدانوںکو کہ وہ اس کو غلط ثابت کر کے دکھا دیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی عوام سے سوال کیا کہ جوفوج کومرواسکتے ہیں وہ آپ کا کیا کریں گے ؟۔انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اوپر ٹاپ چار پانچ جو اینکرز ہیںانہیں بھی ننگا کر کے کھڑا کر دوں گا، ان اینکرز کی ساری معلومات ہے مجھے، اپناسمت درست کرلو۔تم لوگوں کو چھوڑوں گا نہیں اور کچھ بھی الٹا سیدھا ٹرائی مت کرنا کیوں کہ میرے علاوہ آٹھ آدمی ایسے ہیں جن کے پاس یہ سب سامان ہے اور وہ سچے دیش بھگت ہیں اس میں مسلمان بھی ہیں دو سردار بھی ہیں ایک سکھ بھی ہے یاد رکھنا کوئی کھیل مت کھیلنا ہمارے ساتھ جو تم یہ گیم کھیل رہے ہو یہ مت کرنا ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button