پاکستانی خبریں

ایل او سی پر گزشتہ 24 گھنٹے کی صورت حال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایل او سی پر گزشتہ 24گھنٹوں کی صورتحال بتادی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے نیزہ پیر، پانڈو، خنجر منورپر وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے بٹل اور باغسر سیکٹر میں بھی وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مسلح افواج چوکس اور الرٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button