X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پر نہیں چھوڑا بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ تھا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ ’ نہ ہم نے یہ امریکہ کے کہنے پر کیا ہے اور نہ کریں گے، یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، یہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے‘۔  پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ کا مثبت اقدام صدر ٹرمپ کا بیان اور سیکرٹری خارجہ پومپیوکا رابطہ ہے، کشیدگی کی کمی میں وہ مثبت کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ان کا اچھا قدم ہے جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر پاکستان کی مشرقی سرحد پر صورتحال بگڑتی ہے تو اس کا اثر افغان امن عمل پر پڑے گا کیونکہ ہماری پوری توجہ مغربی سرحد پر تھی لیکن مشرقی سرحد سے ہم پر جارحیت ہوگئی جس کے باعث ہم نے مغرب کو چھوڑ کر مشرق کی طرف اپنے دفاع پر پوری توجہ مرکوز کردی، اس کارروائی سے بھارت نے نہ تو اپنا فائدہ کیا اور نہ ہی خطے کا کوئی فائدہ کیا ہے۔

Z.R Mughal:

This website uses cookies.