کابینہ ڈویژن نے نواز شریف سے سرکاری مرسیڈیز بینز نمبر جی اے ڈی 059 واپس لی جو ابھی تک ان کے زیر استعمال تھی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے سرکاری گاڑی وزیراعظم آفس نے گزشتہ سال مختص کی تھی۔
کابینہ ڈویژن نے مریم صفدر کو 28 جون کو خط کے ذریعے سرکاری گاڑی واپس کرنے کو کہا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ جس شخصیت کے لیےگاڑی مختص کی گئی تھی اس کے زیر استعمال نہیں اس لیے واپس کی جائے۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑی کی واپسی کے لیے 2 اہلکار نامزد کیے تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جاتی امرا سے مسروقہ مال برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی اور یہ لگژری گاڑیوں کے مزے اٹھا رہے تھے، میاں صاحب قوم کے پیسے پر مہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کر عوام کی باتیں محض دھوکا ہیں۔