X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے: شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم ہے، معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر ثقافتی ملک ہے، پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ سیاحت کی ترویج کے لیے بھی میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز، کسی کو نشانہ بنانا یا ٹمپرنگ پر تشویش ہے، کہیں سنسر شپ نہیں لگانا چاہتے۔ ذمے دار میڈیا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ آج کے حالات میں پیمرا میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کا کوئی نظام نہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو جھوٹی خبروں پر لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان گائیڈڈ میزائل چل رہے ہوتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.