X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے تاجروں کو پریشان نہیں کیا جائے گا: صمصام بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے تاجروں کو پریشان نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تاجروں کا موقف سننے کے لئے آج (ہفتے کے روز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد کو لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صمصام علی بخاری نے گورنرہاؤس میں اپنی سربراہی میں قائم ہونے والی وزراء کی کمیٹی سے تاجر رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، کمیٹی میں شامل دیگر وزراء میاں اسلم اقبال، حافظ ممتاز احمد اور میاں خالد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اندرون لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے جی ایس ٹی، ایف بی آر کے حکام کے رویئے اور کاروباری امور میں شناختی کارڈ کی کاپی اورٹیکس نمبر حوالے کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

سید صمصام علی بخاری نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ہم تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہیں، ملک کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت اور تاجروں کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تاجروں پر کاروبار کے دروازے بند کر دیئے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق آج (ہفتے کے روز) لاہور چیمبر آف کامرس میں وزیر اعظم کی مالیاتی ٹیم تمام سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کر کے ان کا موقف سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال اور لاک ڈاؤن سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، تاجروں کو اپنے موقف میں لچک پیدا کرنا ہو گی اور حکومت ان کے تمام جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نان فائلرز کو ٹیکس دینے پر مجبور نہ کیا جائے تو فائلرز پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے بعد ایف بی آر کی طرف سے کہیں بھی ریڈ کرنے کی شکایات نہیں ملیں،تاجر حضرات سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے انہماک سے اپنا کاروبار کریں۔ صوبائی وزراء کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد تاجر رہنماؤں نے آج کی ہڑتال کے فیصلے پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.