X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سندھ حکومت کا موٹروہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ اسمارٹ MVR کارڈز متعارف کرانے کا آغاز

سندھ میں موٹروہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ خصوصی سیکیورٹی خصوصیات کے حامل اسمارٹ MVR کارڈز متعارف کرانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موٹر وہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ سندھ میں ( ایم وی آر) کارڈز متعارف کرائے جارہے ہیں اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے250 ملین روپے اور456.150 ملین روپے مختص کردیے ہیں۔

ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن؍ ایم وی آر) کی سربراہی میں پروکیورنمٹ کمیٹی نے بولیاں وصول کرنے کے عمل کو حتمی شکل دیدی جس کے نتیجے میں سب سے کم بولی697 روپے فی کارڈ وصول ہوئی یہ کامیاب بولی دینے والے ادارے میسرز( ان باکس) ٹیکنالوجیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس ادارے کو کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

دوطرح کے کارڈز جاری کیے جائیں گے، ایم وی آر کارڈ کے لیے گاڑیاں چلانے والے شہریوں سے750 روپے اور800 روپے وصول کیے جائیں گے اور مالکان کو صرف ایک ہفتے کے اندر کارڈ مہیا کردیا جائے گا جبکہ نادرا قومی شناختی کارڈ کی ڈلیوری کے ٹائم کی مناسبت سے یعنی نارمل کارڈ750، ارجنٹ1500 اور ایگزیکٹو کارڈ لیے2500 روپے وصول کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں سالانہ84000 نجی گاڑیاں،60 ہزار کمرشل وہیکلز اور495000 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کی جاتی ہیں جبکہ ایم وی آر اسمارٹ کارڈکے لیے750 سے800 روپے ہی وصول کیے جائیں گے،سندھ حکومت کے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے1999ء میں سیکیورٹی خصوصیات کی حامل موٹرگاڑیوں کی رجسٹریشن بکس متعارف کرائی تھیں جو وفاقی حکومت کے ادارے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی میں چھاپی گئی تھیں، اس کے بعد2006ء میں’’ پرسنلائزڈ سیکیورٹی کی حامل رجسٹریشن بکس متعارف کرائی گئیں یہ بھی کراچی میں چھاپی گئیں۔

اب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے جدید اسمارٹ کارڈز متعارف کرانے کا عمل شروع کیا ہے، پہلے مرحلے میں ان کارڈٖز کو نئی رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کے لیے جاری کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ان یہ کارڈ ز ان گاڑیوں کے لیے بھی جاری کیے جائیں گے جن کی ملکیت تبدیل ہورہی ہو ان گاڑیوں کو کارڈز ٹرانسفر کے مرحلے میں جاری کیے جائیں گے۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کے اجرا کے بعد جرائم کی وارداتوں میں بھی کمی ہوگی اور اور جرائم کے لیے گاڑیوں کے استعمال کا فوری پتہ لگایا جاسکے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.