X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، بڑے شہروں میں سینکڑوں افسران و اہلکاروں کا تبادلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سینکڑوں افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے 16 شہروں میں گریڈ 16 تا 9 کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے، جن ریجنز میں تبادلیے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی گریڈ 16 سے 9 تک کے افسران و اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 16 سے 9 تک کے 726 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جب کہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.