X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پیپلز پارٹی آج ڈی آئی خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، بلاول خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی آج ڈی آئی خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پارٹی منتظمین کے مطابق جلسہ گاہ میں بتیس فٹ چوڑا اور بیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جبکہ جلسہ گاہ میں دس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔

جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف کے علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.