میرے پاس اس سے بھی بڑے ثبوت ہیں …مریم نواز نے کھلی وارننگ دیدی
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز شریف نے کہا کہ آج کے ثبوت سامنے آنے کے بعد نواز شریف کے خلاف تمام کیس دم توڑ گئے اور ویڈیو سے سب ظاہر ہو گیا، اب نواز شریف کو جیل میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، ان کیخلاف تمام مقدمات کو ختم کر کے انہیں باعزت بری کیا جائے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ میں ایک اور چیز بتا دوں کہ اگر کسی نے کوئی بھی شرارت کرنے کی کوشش کی تو میں یہ ضرور بتا دوں کہ میرے پاس اس ویڈیو سے بھی بڑے ثبوت ہیں۔ مجھے مجبور نہ کیا جائے کیونکہ ان میں نام بھی ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ وہ نام اس وقت سامنے لے کر آﺅں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے اور میں کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتی، میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کے مقدمات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے، ان کے خلاف تمام مقدمات کو ختم کر کے انہیں باعزت بری کیا جائے۔