X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

مریم اورنگزیب نے منڈی بہاؤالدین جلسے کو لیکر وزیراعظم کو نشانے پر رکھ لیا

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے منڈی بہاؤالدین جلسے کو لیکر پھر وزیراعظم کو نشانے پر رکھ لیا، وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کر کے انہی کے بیانات کا حوالہ دے کر طنز کے تیر چلا دئیے۔

منڈی بہاؤالدین میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سیخ پا ہو گئی۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہی کے بیان کا حوالہ بھی دے ڈالا، کہتی ہیں آپ تو کہتے تھے کہ آپ موت بھی برداشت کر سکتے ہیں، تو مریم نواز سے اتنا ڈر گئے کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا۔

مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی زبان بولتے ہوئے براہ راست وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ تو ہو کر رہے گا۔ یہ نواز شریف کے شیر ہیں۔ ملک کو ایک سو بیس روز تک بند کرنے والے مریم نواز سے اتنا خوف کیوں کھا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والا اب جلسے کی اجازت نہیں دے رہا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.