ناصر بٹ کے خلاف چودہ مقدمات درج ہیں۔ جن میں سے تھانہ گنج منڈی میں 4 جون 1986 کو تھانہ گنج منڈی میں ناجائز اسلحے، 2 دسمبر 1987 کو اقدام قتل، 7 اکتوبر 1993 کو اقدام قتل، 14 اکتوبر 1996 کو قتل ، اقدام قتل کے مقدمات درج ہوئے، جب کہ نو جون 1982 کو تھانہ مری روڈ میں کار سرکار میں مداخلت، 23 مئی 1986 کو تھانہ صادق آباد میں قتل اور اقدام قتل ،پندرہ دسمبر 1986 کو تھانہ صادق آباد میں پولیس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
27 مارچ 1990 کو تھانہ آر اے بازار میں بھی اقدام قتل، سترہ مئی انیس سو ترانوے میں تھانہ وارث خان میں اقدام قتل، بیس مئی انیس سو چورانوے کو تھانہ وارث خان میں کار سرکار میں مداخلت، گیارہ جنوری 1996 کو تھانہ گوجر خان میں گاڑی کی ٹکر سے قتل کرنے، پندرہ اکتوبر 1996 کو تھانہ صادق آباد میں قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا۔