X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نا کر کے تصدیق کر دی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نا کر کے تصدیق کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر فاضل جج صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے بہت شکریہ کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے تصدیق کر دی۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟، کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.