پاکستانی خبریں
غریب طبقے کے لاکھوں افراد کو غربت کی دلدل سے نکالنا بنیادی مقصد ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اس سال احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ انہیں حال ہی میں غربت کے خاتمے کے قومی پروگرام کے آغاز پر خوشی ہوئی ہے۔
اس سال احساس پروگرام کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں میں سے "نیشنل پاورٹی گریجوایشن انیشیئیٹو” کا آغاز میرے لئے باعث مسرت ہے۔ ٹارگٹڈ فناسز اور وسائل و تربیت کی فراہمی کے ذریعے ملک کے پسماندہ ترین طبقے کے لاکھوں افراد کو غربت کی دلدل سے نکالنا اس کا بنیادی مقصد ہے۔#Ehsaas
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 7, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد فنڈز کی فراہمی اور معاشرے کے نادار طبقوں کو ہنرمندی کی تربیت دے کر لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنا ہے۔