وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اس سال احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ انہیں حال ہی میں غربت کے خاتمے کے قومی پروگرام کے آغاز پر خوشی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد فنڈز کی فراہمی اور معاشرے کے نادار طبقوں کو ہنرمندی کی تربیت دے کر لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنا ہے۔