X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نیب لاہور نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو آج طلب کرلیا

نیب لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کرلیا۔

سابق صوبائی وزیر نے نیب تحقیقات سے بچنے کے لیے 29 جون کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش تھی لیکن نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کردیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا۔ جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.