X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کے پی کے کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو جان لیوا امراض لاحق

صوبہ خیبر پختونخواہ کی مختلف جیلوں میں درجنوں قیدیوں کے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پختونخواہ کی جیلوں میں قیدیوں کے ایڈز اور دیگر خطرناک امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہے اور خیبر پختونخواہ محکمہ جیل خانہ جات حرکت میں آگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین نئی بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پختونخواہ کی جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں، ان میں سے پشاور جیل میں 3، مردان میں 2، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں اور تیمر گرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز کا شکار ہے۔

جیلوں میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایڈز کے مریض کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں جیلوں میں ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا 96 قیدیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پشاور سینٹرل جیل میں 29 قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔ مردان میں 12، بنوں، ہری پور اور صوابی میں 6، 6، کوہاٹ میں 5، تیمر گرہ اور ڈگر کی جیلوں میں ایک، ایک قیدی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.