X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عبدالستار ایدھی کی خدمت کی مثال جدید دنیا میں ملنا مشکل ہے، وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عالمی شہرت آفتہ انسانیت دوست شخصیت عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی کے موقع پر پیغام، کہتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی خدمت کی مثال جدید دنیا میں ملنا مشکل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم شخصیت تھے جس کا دل انسانیت کے ساتھ دھڑکتا تھا کہیں بھی اگر کسی انسان کو کوئی تکلیف ہوتی تھی تو ایدھی صاحب اس درد کو محسوس کرتے تھے۔

انہوں نے مذہب، زبان، فرقہ جیسی پہچانوں سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی۔

ایدھی کی دکھی سماج کیلئے خدمت کی مثال جدید تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔

عبدالستار ایدھی نے انسانوں کی بلاتفریق خدمت کی، اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کی، ہمیں ایدھی صاحب کی زندگی سے سبق سیکھ کر اپنے اندر کے ضمیر کو اجاگر کرنا چاہئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی عبدالستار ایدھی صاحب کی بلند درجات کیلئے دعا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.