X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز روک دیے

حکومت نے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کے آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز روک دیے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی آبی وسائل یوسف تالپور نے 10 اور 11 جولائی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی سمری پر دستخط کئے تھے لیکن اسمبلی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرتے ہوئے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا ہے۔

اسپیکر آفس نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران کو پروڈکشن آرڈر فوری طور پر جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے ساتھ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر کر دیا گیا اور مذکورہ ارکان کی سیاسی سرگرمیوں کو جواز بنایا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے پروڈکشن آرڈر سمری پر نوٹ لکھا کہ مذکورہ ارکان پارلیمنٹ میں آکر سیاست کرتے ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی یوسف تالپور نے اس معاملے پر اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضوابط کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں چیئرمین قائمہ کمیٹی بااختیار ہے۔

آصف زرداری 8 اور 9 جولائی کو صنعت و پیداوار کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جس کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈرز کافی روز پہلے جاری ہوگئے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.