پاکستانی خبریں

جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کردی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے، مجھے ان پر بھروسہ نہیں یہ نوازشریف کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے، کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے، اور نوازشریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے، ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں یہ نوازشریف کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی گئی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی، عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جاکر بیٹھوں گی، بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی، اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

 

Related Articles

Back to top button