X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ملک میں یہ کیا ہوا کہ ترقی آدھی اور مہنگائی 3 گنا ہوگئی؟ شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت قائم کی جارہی ہے، انتقامی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک کا پورا جمہوری نظام خطرے میں ڈال دیا گیا ہے،جس ملک میں آئین دب…

چکوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور  کہا کہ اگر آپ نے حکومت کرنی ہے تو عوام کے مسائل کو حل کریں۔ آج جس کرپٹ آدمی نے جان بچانی ہو وہ پی ٹی آئی کی صفوں میں جاکر کھڑا ہوجائے۔ آج اصولوں پر اور آئین کی خاطر قربانی دینے کا وقت ہے تو سب سے آگے نوازشریف کھڑا ہے۔ اگر آج مسلم لیگ ن اصولوں پہ کھڑی نہ ہوتی تو کون کھڑا ہوتا؟

انہوں نے کہا کہہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر عوام کی تکلیفیوں کو دور کرنا ہے۔ آج پورا ملک مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہا ہے،لوگ نئے پاکستان کو بھول چکے ہیں۔ لوگ آج پرانے پاکستان کو تلاش کررہے ہیں،لوگ آج سوال کرتے ہیں کہ ملک میں یہ کیا ہوا کہ ترقی آدھی رہ گئی اور مہنگائی 3 گنا ہوگئی ہے؟

۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہمنڈی بہاؤالدین کا جلسہ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ایک تاریخی جلسہ تھا۔  آپ جتنا ظلم کرو گے ہم سہہ لیں گے۔ عوام نے ثابت کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کی پشت پر کھڑے ہیں۔ یہ جلسہ عوامی رائے کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ اور حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلیے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروانی ہے۔  اس کے بعد دو ہفتے کے اندر اندر ووٹنگ ہو جائے گی۔ اگلے امیدوار کا فیصلہ رہبر کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے لیکن چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ اسی میٹنگ میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آپکا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن زندہ ہے ۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ کے بعد ہر جگہ ہر ضلع میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.