وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ حکومت نے کوئی چوڑیاں نہیں پہنیں۔ حکومت کے پاس طاقت ہوتی ہے۔ ہم اداروں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ وڈیو کافرانزک کروانا حکومت کا کام نہیں ہے۔
فیصل واڈا نے کہا کہ اب یہ ویڈیو لے آئے ہیں۔ ہم اداروں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ وڈیو کافرانزک کروانا حکومت کا کام نہیں۔ جس کا معاملہ ہے وہ خود دیکھے۔ ویڈیو کا نوٹس لینا عدلیہ کا کام ہے ۔ اب وہ وقت چلاگی۔ ہمیں اب ملک دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں راءفنڈڈ لوگوں کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چور کوچور اور کرپٹ کرکرپٹ ہی کہیں گے ۔ یہ اپنے ملک کوڈس رہے ہیں ۔ ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں ، یہ خود ملک کو توڑ رہے ہیں ۔