X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پربھی غور کرے گی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

اجلاس میں کیمپ آفس پرہونے والے اخراجات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ زیرغورآئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.