X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: نعیم الحق

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلوں پر ہمیشہ تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے متعدد فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سےغربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلوں پر ہمیشہ تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی جماعتیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرسکتی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا عدالت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کی تحقیقات کرے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.