X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چیئرمین سینیٹ سنجرانی کا واپسی کا سفر، اپوزیشن آج قرارداد جمع کرائے گی

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے لیے قرارداد آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے 26 سینیٹرز کے دستخط درکار ہیں جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کو ساڑھے گیارہ بجے بلالیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.