پاکستانی خبریں
نوازشریف سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینؤل کے مطابق سلوک ہو گا: شہباز گل
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں تاہم جیل مینؤل کے مطابق سلوک ہو گا۔
تحریک انصاف کی حکومت بھوک ہڑتالوں اور دھرنوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، بیگم صفدر فریب دہی پر عدالت سے سزایافتہ ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان میں واحد شخص ہیں جن کیلئے اکیس کاڈیالوجسٹ ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ جاتی عمرہ سے نوازشریف کیلئے مضر صحت کھانا آ رہا تھا۔ دل کے مریض کو روزانہ مضرصحت گوشت اور انڈے کھائے جاریے تھے۔ جیل مینؤل میں گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہے۔
تاہم حکومت نے نواز شریف کو صحت افزاء غذا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو صحت افزا کھانا دینے کیلئے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا گیا۔ بیگم صفدر نواز شریف کی صحت پر پراپیگنڈا کے زریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہیں۔ مریم صفدر شوق سے عدالت جائیں۔ خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا۔