پاکستانی خبریں

کراچی میں فائرنگ سے معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق ہوگئے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں روڈ پر کھڑے ٹی وی اینکر مرید عباس کو کار سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعے میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا لگ رہا ہے تاہم دیگر پہلوؤں سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button