پاکستانی خبریں

نیب کو مریم کیخلاف اقدام بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا: پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ

تحریک انصاف کی رہنما ملائیکہ بخاری نے کہاہے کہ مریم نواز جو خود ایک مجرم ہیں، اداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں، نیب کو ان کیخلاف اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز جو خود ایک مجرم ہیں، اداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں، یہ ان کے آمرانہ مزاج کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا وہ نہ تو عدالتوں کے فیصلے مانتی ہیں، صرف وہی فیصلے مانتی ہیں جوان کی مرضی کے مطابق آئیں، ایسے جمہوریت میں نہیں ہوتا۔

تحریک انصاف کی رہنما ملائیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف نیب نے جو اقدام کیئے ہیں، یہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔

Related Articles

Back to top button