پاکستانی خبریں
معزز جج کیخلاف ن لیگ کی پیش کردہ ویڈیو ٹیپ کی کوئی اہمیت نہیں: شاہ محمود
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لندن میں ہیں جہاں وہ دولت مشترکہ کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وہ اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی اورلندن میں مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کریں گے۔
ہیتھروایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ احتساب عدالت کے ایک معزز جج کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کی گئی مبینہ ویڈیوٹیپ کی کوئی ساکھ اوراہمیت نہیں ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا روس کے دورے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں اور دفتر خارجہ ایسے کسی بھی بیرونی دورے کی تفصیلات جاری کرے گا۔