عمران صاحب کو اب غیر ملکی دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی: مریم اورنگزیب
امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے اظہار لاعلمی پر اپنے ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں، جھوٹ بولیں اور الزام لگائیں، عمران صاحب چھوڑنا نہیں ان کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، عمران صاحب گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں۔
عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹد اور منتخب میں
عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں
عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 % پہ ترقی کر رہا ہوتا ہے اور جب ملک 5.8 % فیصد ترقی کر رہا ہوتا ہے @ImranKhanPTI @pmln_org pic.twitter.com/EhsLPh4H3s— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 10, 2019
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹڈ اور منتخب میں، ہر جگہ سے چھٹی، شاباش گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں، عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں، عمران صاحب کو اب غیر ملکی دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے اور جب ملک 5.8 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے تاہم عمران صاحب پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے۔