پاکستانی خبریں
رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 10 افراد جاں بحق
رحیم یار خان کے قریب لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) صادق آباد کے مطابق دلبہار اسٹیشن پر لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں ٹرین کی متعدد بوگیاں بھی متاثر ہوئیں ہیں جبکہ ٹرین کا انجن مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ 6 سے 7 بوگیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔