X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے اور نئے چیئرمین کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.