پاکستانی خبریں

 ماہر قانون علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

وزیراعظم عمران خان سے بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات کی۔ بیرسٹر علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر ملک کے نمایاں ماہر قانون ہیں جو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی رہ چکے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کیا تھا۔

بیرسٹر سید علی ظفر قانونی ماہرین میں الگ شناخت رکھتے ہیں جو ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button