پاکستانی خبریں
شاہ محمو دقریشی سے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پاتریکا سکاٹلن نے کہا ہے کہ قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار بے مثال ہے۔
انہوں نے یہ بات لندن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے شاندار کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کو برطانیہ میں پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی آمد سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے کہاکہ دولت مشترکہ Peace in Crease پروگرام کے تحت امن کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔