X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کوہستان میں جیپ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان میں سیو سے داسو جانے والی جیپ دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مریض کو اسپتال لے جارہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر داسو ریسیکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاہم راستہ کٹھن ہونے کے پیش نظر امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز براہمہ انٓٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے میں 34 مسافر زخمی ہوئے تھے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو بھی کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.