X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شہبازشریف لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں نیب کے سامنے پیش

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں آج پھر نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف لاہور ویسٹ مینجمنٹ کیس میں آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب نے 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی شہبازشریف کو دیا تھا جس میں صفائی کمپنی کے قیام، لا ڈپیارٹمنٹ کی رائے کو نظر انداز کرنا، صفائی کے لیے پہلے سے محکمہ موجود ہونے کے باوجود کمپنی بنانے سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی کو بھی تحقیقاتی ٹیم نے شہبازشریف سے اس کیس کے متعلق سوال کیے تھے مگر انہوں نے جواب نہیں دیے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے چوہدری شوگر ملز قائم کرنے کے لیے رقم کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج نیب میں پیش ہوکر مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نیب میں پہلے بھی متعدد مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.