تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔
پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ منظم، فعال تعاون سے امن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی، فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبرہوتے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 6 دہائی سے اقوام متحدہ امن مشنزمیں دستے بھیج رہا ہے، پاکستان نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکار بھیجے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے پالیسی سازی میں بھی اہم کردارادا کیا، دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 10مئی کو پاکستانی سفیرڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز میں تربیت اور مہارت کو فروغ دینے پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا کلیدی کردارعالمی امن کے لیے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے۔