پاکستانی خبریں
نوشہرہ میں پولیس آپریشن، دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 2 اشتہاری مجرم مارے گئے۔
پولیس نے نظام پور کے علاقے مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مقابلے میں دو انتہائی مطلوب اشتہاری مارے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔