پاکستانی خبریں

معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی موجود تھے: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے کیونکہ معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی موجود تھے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 40 منٹ کی ویڈیو پیش کردی ہے اس کے بعد مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، آج لوگ انصاف کے نظام پر سوال اٹھا رہے ہیں ، آج ضرورت ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے کیونکہ معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، چاہتے ہیں کہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہو، ہم نے کبھی کسی کو بلیک میل نہیں کیا،ہمیشہ حق کی بات کی جس میں ہمت ہے مقدمہ بنالے،میں ہر مقدمے میں حاضر ہونے کو تیار ہوں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جماعتوں پردباؤڈال رہی ہے، حکومت ملکی معاملات پرسنجیدگی کامظاہرہ کرے، حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے یہ بس یوٹرن لیتی ہے،انہیں ملک کی فکر نہیں ہے بلکہ یہ جج کی فکر کر رہے ہیں، جب سے ویڈیو سامنے آئی ہے حکومتی وزیر جج صاحب کا دفاع کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button