X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان اور بھارت کا کرتارپور راہداری کو فعال بنانے کیلئے طریقہ کار پراتفاق

پاکستان اور بھارت نے باباگورونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کو فعال بنانے کے لئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں واہگہ لاہور میں منعقد ہونے والا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہر روز پانچ ہزار یاتریوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں گنجائش کے مطابق اضافہ کیاجائے گا اور یہ سلسلہ انتظامی یا دوسرے معاملات کی بنیاد پر بند رہنے کے سوا سال بھر جاری رہے گا اوربندش کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آغاز میں پیدل سفر کرنے والے یاتریوں کے لئے گزرگاہیں تعمیر کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پانچ سو پچاسویں جنم دن کی تقریبات کے بعد دوسرے مرحلے میںایک پل تعمیر کرنے کی بھارتی درخواست پر اتفاق بھی کیا ہے۔دونو ں ممالک کے تکنیکی ماہرین نے مجوزہ راہداری کوجدید خطوط پر استوار کرنے سمیت راہداری کی فنی تفصیلات پربھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وفد نے پاکستان کے کرتارپور منصوبے کے لئے تعاون کے جذبے اور دوستی کی یاد میں ایک پودا بھی لگایا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.