پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ’ لوٹی ہوئی اشیاء اور منشیات بھی برآمد کی گئیں ہیں۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سٹریٹ کرائمز’ ڈاکہ زنی’ منشیات کی فروخت اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ترجمان نے کہا کہ رینجرز نے آبپاشی اور پولیس کے محکموں کے ہمراہ سجاول’ ٹھٹھہ’سانگھڑ اور بدین کے اضلاع میں پانی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیں اور ترانوے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے۔