X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم عمران کی ریکوڈک معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کمیشن ذمہ داروں کا تعین کرے گا جن کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت سمیت تمام متعلقہ فریق ٹریبونل کے فیصلے کے قانونی اور مالیاتی مضمرات کاجائزہ لے رہے ہیں اور تمام پہلوئوں پر ضروری غور و خوض کے بعد حتمی موقف اختیار کیاجائے گا۔

بیان کے مطابق حکومت پاکستان کو بین الاقوامی قانون اور دیگر تمام قوانین کے تحت اپنے مفادات کے تحفظ کاحق حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیٹہیان کمپنی کی جانب سے باہمی بات چیت کے ذریعے معاملے کے حل کے لئے ملکر کام کرنے کابیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.