X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری آج احتساب عدالت میں پیش

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو اسکینڈل کے بعد جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے پر سابق صدر آصف زرداری کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں چوتھی بار استدعا کی جائے گی۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق صدر کا دس، پھر گیارہ اور تیسری بار تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پیشی کے موقع پر کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سابق صدر کے خلاف نیب کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی گرفتاری ظاہر کی گئی، پارک لین کیس میں اربوں روپے کی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پر پارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو حراست میں لیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.