X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

برطانوی اخبار کی خبر اگر چھوٹی ہوتی تو ن لیگ کو جان کے لالے نہ پڑتے: شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا اگر برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر چھوٹی ہوتی تو نواز لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے اور نہ ان کی جان کے لالے نہ پڑتے، پیسے نہیں کھائے تو صحافی کو عدالت میں چیلنج کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانوی اخبار کی خبر اتنی چھوٹی نہیں ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی توان کوجان کے لالے نہ پڑتے، ان کے گلو بٹ برطانیہ میں صحافی کو ہراساں کررہے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا ان لوگوں کو ہر چیز میں سے پیسہ کھانے کی عادت ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی تو ن لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے، ان لوگوں نے رقم نہیں کھائی تو صحافی کو عدالت میں چیلنج کریں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ن لیگ کی شرمناک حرکت کی تحقیقات کروائیں گے، مریم نواز کے لیے جھوٹ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، جو تصاویر دکھائی گئی وہ ایک سال پرانی ہیں ہم نے خود شیئر کیں۔

گذشتہ روز ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امداد اور خیرات کا مال بھی کھالیا گیا ہے، مافیا پہلے پیسوں کی پیشکش کرتا ہے بات نہ بنے تو دھمکیاں دیتا ہے، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ ادارے آزادانہ احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنارہی ہے، ہم وہ حکمران نہیں جو یہ کہیں کہ آپ کو قربانی دینی چاہئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف ،ان کا خاندان عوامی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ایک پائی جمع کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خوردبرد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.