پاکستانی خبریں
حکومت چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک ناکام بنانے کے لیے متحرک
حکومت چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی تحریک ناکام بنانے کے لیے متحرک ہوگئی۔ وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز نے ملاقات کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے سینیٹرز نے ملاقات کی۔ جس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے سینیٹرز کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ فاٹا کے سینیٹرز نے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک پر حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی۔ اہم سیاسی و پارلیمانی امور اور بہتررابطہ کاری اورتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔