وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز ویڈیو ویڈیو کھیل کر ان کو مروانے جارہی ہے۔ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اگر ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی ٹرین چلائی اس پر فخر ہے، نئے انجنوں میں سے اس وقت اٹھائیس انجن کھڑے ہیں، ایم ایل ون کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعظم چائینہ رکھیں گے جس کی تاریخ 21 جولائی کو ایکنک کے اجلاس کے بعد فائنل کی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف پوری کوشش میں ہے اس کی اور حمزہ کی بچت ہو جائے لیکن ان کی کوئی بچت نہیں ہوگی، وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا ہے، مریم ان کو مروانے جا رہی ہیں اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اگر ضمیر پر بوجھ پڑا تو استعفیٰ دے دوں گا۔