X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے، اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں، اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر غور کریں۔

لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امید وار ہیں، چیئرمین سینٹ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے، چئیرمین سینٹ اچھے آدمی ہیں، پروڈکشن آرڈر دنیا میں جہاں جہاں جمہوریت ہے جاری کیے جاتے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.