پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد 27 فروری سے بند تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی، سی اے اے نے نوٹم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹم جاری کیا گیا ہے جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے سے متعلق بتایا گیا ہے۔
فضائی حدود کی پابندی ختم ہونے سے بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے، لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی بحال ہوں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف 3 روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔