X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ضلع کلگام میں پیلٹ فائرنگ سے کئی افراد زخمی

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج نے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، ضلع کلگام میں محاصرے کے خلاف احتجاج کرنے والے کئی افراد آنسو گیس اور پیلٹ فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ فائرنگ کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔

مظاہرے کی کوریج کرنیوالا ایک فوٹو جرنلسٹ سہیل ڈار بھی زخمی ہو گیا۔

بھارتی افواج نے کریری، بارہمولہ اور کرال گنڈ میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہے۔

اسلام آباد اور سرینگر کے اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 62 سالہ عبدالرشید میر اور بشیر احمد مولوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.